پاکستانفیچرڈ پوسٹ

کورونا وائرس، پیمرا کی صحافیوں پر تشویشناک پابندیاں

موجودہ حالات میں صحافی ہسپتالوں، آئیسولیشن وارڈز اور قرنطینہ سے رپورٹنگ نہ کریں: پیمرا

پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا)نے کورونا وائرس کے پھیلاؤکے پیش نظر صحافیوں پر تشویشناک پابندیاں لگاتے ہوئے انہیں رپورٹنگ سے روک دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیمرا کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیہ میں تشویشناک صورتحال کے دوران میڈیا کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے کہا گیا کہ میڈیا ہاؤسز کی قومی ذمہ داری سمجھتے ہوئے کورونا وائرس سے آگاہی قابل تحسین ہے۔ اعلامیہ میں صحافیوں کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ موجودہ حالات میں ہسپتالوں، آئیسولیشن وارڈز اور قرنطینہ سے رپورٹنگ نہ کریں کیونکہ ایسا کرنے کی صورت میں وائرس لگ سکتا ہے۔

Tags
Back to top button
Close