پاکستان

خاتون کی تشدد زدہ برہنہ نعش کھیتوں سے برآمد

قتل کے حوالے سے تحقیقات کی جارہی ہیں، پوسٹ مارٹم اور فرانزک رپورٹ کے بعد حقائق واضح ہوں گے

لاہور کے علاقے رائیونڈ میں کھیتوں سے خاتون کی تشدد زدہ برہنہ نعش برآمد ہوئی جسے پولیس نے پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے جمع کروا دیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملتان روڈ کے قریب کھیتوں سے نا معلوم خاتون کی برہنہ نعش برآمد ہوئی ہے جس کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کرکے یہاں پر پھینک دیا گیا تھا۔ پولیس کی جانب سے شبہ ظاہر کیا جارہاہے کہ خاتون کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کے حوالے سے تحقیقات کی جارہی ہیں، پوسٹ مارٹم اور فرانزک رپورٹ کے بعد حقائق واضح ہوں گے ۔

Tags
Back to top button
Close