پاکستان

27 مارچ تک تنخواہیں اور پنشن دینے کا حکم

وزیراعظم کی ہدایات پرسرکاری ملازمین کوفوری تنخواہیں اورپنشنزمہینہ ختم ہونے سے پہلے ادا کی جائیں گی

وفاقی حکومت نے کورونا وائرس سے  پیدا ہونے والی مشکلات کے باعث سرکاری ملازمین کوفوری طورپرتنخواہیں اورپنشن دینے کی منظوری دے دی۔ ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی ہدایات پرسرکاری ملازمین کوفوری تنخواہیں اورپنشن ادا کی جائیں گی، وفاقی حکومت کی طرف سے سرکاری ملازمین کے لیے تنخواہیں اور پنشن جمعہ تک اکاؤنٹس میں منتقل ہوجائیں گی۔

حکام وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ حفیظ شیخ نے فوری طورپر پے رول بنانے کی ہدایت کردی اور سرکاری ملازمین کو تنخواہیں اورپنشنز 27 مارچ تک ادا کردی جائیں گی۔

 

Tags
Back to top button
Close