پاکستان

بچے کا وزیراعظم سے سوال،گھبرا جاتا ہوں بتائیں کیوں؟

خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان ہر معاملے میں اپنے خطاب یا تقریرمیں اکثر یہ کہتے ہیں کہ قوم نے گھبرانا نہیں ہے

بچے کا وزیراعظم سے سوال،گھبرا جاتا ہوں بتائیں کیوں؟،کھوج نیوزذرائع کے مطابق کورونا وائرس کے معاملے پر وزیراعظم عمران خان قوم سے کہہ چکے ہیں کہ ’’گھبرانا نہیں ہے‘‘ لیکن ایک کمسِن بچے کا کہنا ہے کہ وہ گھبرا رہا ہے۔ خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان ہر معاملے میں اپنے خطاب یا تقریرمیں اکثر یہ کہتے ہیں کہ قوم نے گھبرانا نہیں ہے ہم مشکل وقت سے نکل جائیں گے۔ تاہم اب ایک بچے کی ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں وہ کہہ رہا ہے کہ ‘میں گھبرا رہا ہوں’۔

ویڈیو میں بچہ کہہ رہا ہے کہ جب وہ اپنے ارد گرد اوردنیا میں لوگوں کو گھبراتا ہوا دیکھتا ہے تو وہ بھی گھبراتا ہے، جب اللہ کے گھرمیں سناٹا دیکھتا ہے تو گھبراتا ہے۔بچے نے مزید کہا کہ جب وہ پابندی کے باوجود گھرکی کھڑکی سے لوگوں کو باہرگھومتا دیکھتا ہے تو گھبراتا ہے، دکانوں میں لوگوں کو سامان کے لیے لڑتا دیکھتا ہے توگھبراتا ہے۔

Tags
Back to top button
Close