پاکستان

ملک بھرمیں اللہ اکبراللہ اکبرکی صدائیں

ملک بھرمیں دوسرے روز بھی مہلک وبا سے نجات کے لیے مختلف علاقوں میں اذانیں دی گئیں

چین سے پھیلنے والی بیماری کرونا وائرس کو اللہ کے نام سے شکست دینے کا عزم لیے اللہ کی پناہ حاصل کرنے شہری مسلسل دوسرے روز بھی چھتوں پرچڑھ گئے،کراچی،لاہور،پشاور،سمیت ملک بھرمیں اذان دی گئی۔ کھوج نیوزکے مطابق ملک بھرمیں اللہ اکبراللہ اکبرکی صدائیں گونج اٹھیں، کراچی کے مختلف علاقوں میں مساجد سے رات دس بجے اذانیں دی گئیں، شہری اپنے گھروں کی چھتوں اوربالکونیوں سے ہم آوازہوئے۔لاہورمیں مہلک وبا سے نجات کے لیے شہر کے مختلف علاقوں میں اذانیں دی گئیں، شہری دوسرے روز بھی گھروں کی چھتوں پراذانیں دینے لگے، گلبرگ ، سبزہ زار،داتادربار سمیت دیگرعلاقوں میں اذانیں دی گئیں۔

 

دوسری طرف رینالہ خورد، حیدر آباد، رحیم یار خان، پتوکی، پاکپتن، سیہون شریف، چنیوٹ، حیدر آباد، ظفر وال، وہاڑی، لاڑکانہ، خانیوال، بہاولنگر، سرگودھا، سمیت ملک کے دیگر علاقوں میں بھی اذانیں دی گئیں۔

Tags
Back to top button
Close