پاکستان

غذائی اشیا کی سپلائی پرمامورگاڑیوں کو اجازت

غذائی اشیا کی سپلائی پرمامورگاڑیوں کوصبح سے شام تک نہ روکنے کا حکم جاری

محکمہ داخلہ سندھ نے دودھ، پولٹری،گوشت، سبزی اوردیگرغذائی اشیا کی سپلائی پرمامورگاڑیوں کوصبح سے شام تک نہ روکنے کا حکم جاری کردیا۔ کھوج نیوزکے مطابق محکمہ داخلہ سندھ نے اشیاء خورونوش کے حوالے سے نیا حکم نامہ جاری کردیا ہے جس کے تحت دودھ، انڈے اور پولٹری کی سپلائی کرنے والی گاڑیوں کو صبح 5 سے رات 8 تک شہر میں نکلنے کی اجازت ہوگی۔ نوٹی فکیشن میں قانون نافذ کرنے والے اداروں و اہلکاروں کو تنبیہ کی گئی ہے کہ اشیاء ضروریات سپلائی کرنے والی گاڑیوں کو بلا جوازنہ روکا جائے گا۔

Tags
Back to top button
Close