پاکستانفیچرڈ پوسٹ

پنجاب سے پی ٹی آئی کے اہم رکن کا ن لیگ سے رابطہ

علیم خان مسلم لیگ ن کے خواجہ برادران اور سابق صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ سے رابطے کر رہے ہیں

وزیراعظم عمران خان سے دلبرداشتہ، صوبہ پنجاب میں پاکستان تحریک انصاف کے اہم رہنماء کے مسلم لیگ ن سے رابطوں کا انکشاف منظر عام پر آگیا۔

کھوج نیوز ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے اہم رہنماء علیم خان جو ان دنوں منظر نامہ سے غائب دے رہے ہیں ان کے متعلق اہم انکشافات منظر عام پر آئے ہیں کہ یہ مسلم لیگ ن سے رابطے کررہے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ علیم خان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماء خواجہ برادران اور سابق صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ سے رابطے کر رہے ہیں تا کہ وہ تحریک انصاف کو چھوڑ کر مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کر لیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ خواجہ سعد رفیق اور رانا ثناء اللہ نے علیم خان کے حوالے سے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف سے بات کی ہے جس پر قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ابھی انتظار کرو۔

واضح رہے کہ صوبہ پنجاب میں پاکستان تحریک انصاف کو کامیابی حاصل کروانے میں علیم خان کا نمایاں کردار رہا ہے لیکن اس کے باوجود علیم خان کو موجودہ حکومت کی طرف سے کوئی عہدہ نہیں مل سکا۔

Tags
Back to top button
Close