پاکستانفیچرڈ پوسٹ

وزیراعلیٰ اور فواد چوہدری کے درمیان صلح کروانے والا کردار منظر عام پر

وزیراعلیٰ گزشتہ دنوں فواد چوہدری کو بتائے بغیر ہی جہلم کادورہ کر آئے جس پر انہوں نے سخت برا منایا

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور وفاقی وزیر برائے ٹیکنالوجی فواد چوہدری کے درمیان صلح کروانے والا کردار منظر عام پر آگیا ہے۔

کھوج نیوز ذرائع کے مطابق کورونا وائرس نے وزیراعلیٰ پنجاب بزدار کو ایک بار پھر سے سیاست میں ان کر دیا ہے۔ وزیراعظم تو ہمیشہ سے ہی ان کے معترف رہے ہیں اب وہ اپنے ساتھیوں کو بھی اس بات پر قائل کر رہے ہیں۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کے درمیان صلح وزیراعظم عمران خان نے کروائی ہے وہ اپنی کابینہ سے اس بات اعتراف بھی کرتے رہے ہیں کہ دورہ لاہور کے دوران انہوں نے وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری اور وزیراعلیٰ بزدار کی صلح صفائی کروائی۔

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب گزشتہ دنوں فواد چوہدری کو بتائے بغیر ہی جہلم کادورہ کر آئے جس پر فواد چوہدری نے سخت برا منایا مگر وزیراعظم نے معاملات کو خرابی سے بچاتے ہوئے مسائل کا حل نکالنے پر زور دیا اور فی الحال دونوں طرف سیز فائر کروا دیا ہے۔

Tags
Back to top button
Close