پاکستانفیچرڈ پوسٹ

عمران خان کیخلاف وعدہ معاف گواہ کونسا قریبی ساتھی؟ تہلکہ خیز انکشاف

آٹا اور چینی بحران کا ذمہ دار عمران خان ہے اور آئندہ چند دنوں میں عثمان بزدار بھی قربانی کا بکرا بن جائیں گے

وزیراعظم عمران خان کے خلاف وعدہ معاف گواہ کون سے قریبی اور دیرینہ ساتھی بننے جا رہے ہیں اس حوالے سے تہلکہ خیز انکشاف منظر عام پر آیا ہے۔

کھوج نیوز ذرائع کے مطابق آٹا اور چینی بحران کی رپورٹ سامنے آنے کے بعد جہانگیر ترین نے اپنے قریبی ساتھی وزیراعظم عمران خان کے متعلق کہا ہے کہ اب ان کے ساتھ میرے تعلقات ویسے نہیں رہے جیسے پہلے تھے۔ آٹا اور چینی بحران کی رپورٹ میرے مخالفین نے بنوائی ہے اس رپورٹ میں میرا نام جان بوجھ کر ڈلوایا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ جہانگیر ترین نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ وزیراعظم عمران خان کے خلاف وعدہ معاف گواہ بنیں گے اور اس حوالے سے انہوں نے اپنے قریبی دوستوں سے مشاور ت بھی شروع کر دی ہے جبکہ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس تمام صورتحال کے متعلق وزیراعظم عمران خان کو اطلاعات مل چکی ہیں۔

واضح رہے کہ سینئر صحافی و تجزیہ نگار حفیظ اللہ نیازی نے بھی یہ دعویٰ کیا ہے کہ آٹا اور چینی بحران کا ذمہ دار عمران خان ہے اور آئندہ چند دنوں میں عثمان بزدار بھی قربانی کا بکرا بن جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جہانگیر ترین مستقبل میں عمران خان کے خلاف وعدہ معاف گواہ بنے گا۔

Tags
Back to top button
Close