پاکستان

جہانگیر ترین حکومت بدل سکتے ہیں، عارف حمید بھٹی کا اہم انکشاف

عمران خان جہانگیر ترین پر یقین کرتے ہیں، تب ہی انہیں اپنے کاموں سے سب سے آگے رکھتے ہیں

سینئر صحافی عارف حمید بھٹی نے اہم انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ جہانگیر ترین حکومت تبدیل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں کیونکہ ان کی جیب ابھی بھی بہت سے رکن قومی اسمبلی ہیں۔

جہانگیر ترین کے پاکستان تحریک انصاف سے خراب تعلقات پر گفتگو کرتے ہوئے تجزیہ نگار عارف حمید بھٹی کا کہنا تھا کہ جہانگیر ترین اگر ابھی بھی چاہیں تو کم از کم 15 ایم ان اے ان کے کہنے پر پریس کانفرنس کر دیں۔ تجزیہ نگار کا کہنا تھا کہ ا س موضوع پر میری خفیہ طور پر 5 ارکان سے بات ہوئی ہے، انہیں کسی قسم کا کوئی اعتراض نہیں ہے، اگر کوئی اعتراض کرے گا تو میں ان کے نام بھی لے دوں گا۔ عارف حمید بھٹی کا کہنا تھا کہ گزشتہ الیکشن سے قبل اتحادیوں سے تمام معاملات جہانگیر ترین نے ہی کئے تھے۔ انہیں تحریک انصاف سے نکال دینا مشکل نہیں ہے، عمران خان ان پر یقین کرتے ہیں، تب ہی انہیں اپنے کاموں سے سب سے آگے رکھتے ہیں۔

Tags
Back to top button
Close