پاکستان

ینگ ڈاکٹر مان گئے

کوئٹہ میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے صوبائی حکومت کی وزراء کمیٹی سے کامیاب مذاکرت کے بعد احتجاج ختم کرکے تمام اسپتالوں میں سروسز بحال کر دیں۔

حکومت بلوچستان کے ترجمان لیاقت شاہوانی کا کہنا ہے کہ 90 فیصد ڈاکٹرز کو حفاظتی کٹس فراہم کی گئی تھیں ، حکومت ڈاکٹرز کے لیے تمام تر حفاظتی انتظامات کو یقنی بنا رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ ڈاکٹروں کے مطالبات تسلیم کئے گئے ہیں، محکمہ صحت کو ایک ہزار400آسامیوں پر بھرتی کے لیے کہا گیا ہے جب کہ کنٹریکٹ ڈاکٹروں کو سروسز کو پبلک سروس کمیشن کے ذریعے ریگولرائز کیا جائے گا۔لیاقت شاہوانی نے کہا کہ ہماری ڈاکٹروں سے گزارش ہے کہ وہ کسی مافیہ کا حصہ نہ بنیں اور تھانوں سے نکل کر اسپتال آ جائیں۔

بعدازاں صوبائی حکومت کے ساتھ مذاکرات کامیاب ہونے پر ینگ ڈاکٹرز نے احتجاج ختم کرتے ہوئے تمام اسپتالوں میں سروسز بحال کر دیں۔

اس بات کا اعلان صدر ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے صوبائی وزیر زمرک خان اچکزئی کے ہمراہ نیوز کانفرنس میں کیا ۔

Tags
Back to top button
Close