پاکستان

خیبرپختونخوا کے وزیرتعلیم نے حکومتی پابندیوں کی دھجیاں بکھیر دیں

اجلاس میں کورونا وائرس سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر کو مکمل نظر انداز کیا گیا اور سماجی فاصلے کا خیال نہیں رکھا گیا

خیبرپختونخوا کے وزیرتعلیم نے حکومتی پابندیوں کی دھجیاں بکھیر دیں‘ وزیر تعلیم اکبر ایوب کی مبینہ طور پر دورانِ اجلاس سگریٹ نوشی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

پشاور میں آج محکمہ تعلیم کا اجلاس صوبائی وزیر تعلیم اکبر ایوب کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس کے دوران نہ صرف کورونا وائرس سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر کو مکمل نظر انداز کیا گیا اور سماجی فاصلے کا خیال نہیں رکھا گیا بلکہ وزیر تعلیم اجلاس میں کرسی پر بیٹھ کر سگریٹ نوشی بھی کرتے رہے۔ سگریٹ نوشی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں وزیر تعلیم اکبر ایوب کو اجلاس کے دوران سگریٹ پیتے دیکھا جاسکتا ہے۔ دوسری جانب رابطہ کرنے پر وزیر تعلیم اکبر ایوب نے بتایا کہ انہوں نے دوران اجلاس نہیں بلکہ اجلاس کے بعد سگریٹ پی ہے۔

Tags
Back to top button
Close