پاکستان

’بے نامی چینی کاروبار‘ کا بھی انکشاف

‫بے نامی اکاؤنٹس، بےنامی جائیدادوں اور بے نامی اثاثوں کے بعد اب ’بے نامی چینی کاروبار کا بھی انکشاف ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق ملک میں حالیہ چینی بحران کی تحقیقات کے دوران اربوں روپے کا ’بےنامی چینی کاروبار‘بھی نکل آیا ہے جس میں ٹرک ڈرائیورز، سیکیورٹی گارڈز اور ذاتی ملازموں کے ناموں پر اربوں کی چینی کی خریدوفرخت کی گئی ہے۔بحران کی تحقیقات کرنے والے کمیشن نے 192 لوگوں کے شناختی کارڈز کا ڈیٹا اسٹیٹ بینک بھجوادیا ہے جس میں تحقیقات ہوں گی کہ کس کس بینک میں بے نامی اکاؤنٹس ہیں، یہ تحقیقات کی جائے گی کہ پیسہ کہاں سےآیا اور اکاؤنٹس کے پیچھےکون ہیں۔

ذرائع کے مطابق تحقیقات کے دوران پتہ چلا کہ چینی بے نامی اکاؤنٹ کے ذریعہ بھی خریدی گئی  اور 192 ایسے لوگ ہیں جو ٹرک ڈرائیور، نائب قاصد اور سیکورٹی گارڈ ہیں جن کے نام پر چینی کا کاروبار ہورہا ہے جب کہ جن کے نام پر چینی خریدی گئی وہ لوگ بے روزگار ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ کچھ لوگ ایسے ہیں جو گن مین کے طورپر کام کررہے تھے، اس کام کے لیے ان کے شناختی کارڈ استعمال کیے گئے۔

Tags
Back to top button
Close