پاکستان

7 سالہ بچہ اغواء کے بعد قتل

فیصل آباد میں 7 سالہ بچے کو اغواء کے بعد قتل کر دیا گیا، مقتول بچے کی لاش فصل سے ملی ہے۔

پولیس کے مطابق فیصل آباد کے علاقے ڈجکوٹ کے رہائشی 7 سالہ بچے فیضان کو 2 روز قبل نامعلوم افراد نے اغواء کر لیا تھا جس کی لاش گزشتہ رات گندم کی فصل سے ملی ہے۔پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف اغواء اور قتل کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

پولیس کے مطابق ورثاء نے بچے سے زیادتی کا شبہ ظاہر کیا ہے جس پر نمونے فرانزک کے لیے بھجوا دیئے گئے ہیں، رپورٹ ملنے پر زیادتی کی دفعہ بھی مقدمے میں شامل کی جائے گی۔

Tags
Back to top button
Close