پاکستان

سوات اور مالاکنڈ میں کورونا سے 2 افراد کا انتقال

خیبر پختون خوا کے شہروں سوات اور مالاکنڈ میں کورونا وائرس سے متاثرہ 2 افراد انتقال کر گئے جس کے بعد صوبے میں اس وبا سے انتقال کر جانے والے افراد کی تعداد 22 ہو گئی ہے۔

ڈپٹی کمشنر مالاکنڈ ریحان گل خٹک کے مطابق علاقہ کرکنئی میں کورونا وائرس کا پہلا مریض انتقال کر گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ مریض کی عمر 80 سال تھی، جس کی تدفین کورونا ایس او پیز کے مطابق کی جائے گی، علاقے کو سیل کر کے جراثیم کش اسپرے کیا جا رہا ہے۔ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا کے مطابق سیدو ٹیچنگ اسپتال میں زیرِ علاج ایک اور شخص کرونا وائرس سے جاں بحق ہوگیا ہے، جس کے بعد ضلع میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 4 ہو گئی ہے۔

Tags
Back to top button
Close