پاکستان

احساس پروگرام میں بھگدڑ، خاتون جاں بحق

ملتان میں احساس پروگرام کے تحت رقم کی تقسیم کے دوران بھگدڑ مچ گئی جس کے دوران ایک خاتون کچل کر جاں بحق ہو گئی جبکہ 20 خواتین زخمی ہو گئیں۔

ریسکیو ترجمان کے مطابق گورنمنٹ ایم اے جناح ہائی اسکول اور سینٹرل جیل کے پاس مستحق خواتین میں رقم کی تقسیم کے لیے سینٹر بنایا گیا تھا۔ریسکیو ترجمان نے بتایا کہ سینٹرل جیل کے قریب بنایا گیا سینٹر بند کر دیا گیا اور تمام خواتین کو گورنمنٹ ایم اے جناح ہائی اسکول کے سینٹر بھیج دیا گیا جہاں 4 ہزار سے زائد خواتین کا رش ہوگیا۔

ریسکیو ترجمان کا کہنا ہے کہ رش کے باعث بھگدڑ مچنے سے ایک 70 سالہ خاتون جاں بحق اور 20 زخمی ہوگئیں۔

Tags
Back to top button
Close