پاکستان

امداد کی تقسیم میں فراڈ کا انکشاف

پنجاب کے شہر بہاولپور میں احساس کفالت پروگرام سینٹر میں امدادی رقم کی تقسیم کے دوران فراڈ کا انکشاف ہوا ہے ۔

ترجمان پولیس کے مطابق احساس کفالت پروگرام سینٹرمیں امدادی رقم کی تقسیم کے دوران مستحق افراد سے دستخط، انگوٹھے لگانے کے باوجود رقم نہ دینے پر 4 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ترجمان پولیس کے مطابق تین نجی بینک کے ملازمین پر مستحقین کو رقم نہ دینے پرمقدمہ درج کیا گیا ہے جبکہ ملزمان کے قبضہ سے 29 خواتین کے اوریجنل قومی شناختی کارڈ بھی برآمد ہوئے ہیں ۔

بہاولپور پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ چنی گوٹھ سینٹر میں خاتون کو 12 ہزار کے بجائے ساڑھے گیارہ ہزار روپے دینے پر ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔

Tags
Back to top button
Close