پاکستان

کورونا کیخلاف جنگ، رئیل اسٹیٹ فیصل ٹاؤن لنک روڈ کے صدر کا بڑا اعلان

ہم اپنے ڈیلرز بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں ہم نے اپنے ڈیلرز کمیونٹی کے مستحق گھرانوں کے لیے راشن کا انتظام کیا

رئیل اسٹیٹ ڈیلرز ایسوسی ایشن فیصل ٹاؤن لنک روڈ مال ٹاؤن ایکسٹینشن کے صدر چوہدری طارق گجر نے کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں بڑا اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق الحمد اللہ ایک بار پھر مصیبت کی اس مشکل گھڑی میں جو کہ کورونا وباء کی وجہ سے آئی ہے رئیل اسٹیٹ ڈیلرز ایسوسی ایشن فیصل ٹاؤن لنک روڈ ماڈل ٹاؤن ایکسٹینشن اپنے ڈیلرز بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے ہم نے اپنے ڈیلرز کمیونٹی کے مستحق گھرانوں کے لیے راشن کا انتظام کیا جو فوری طور پر انکے گھروں میں پہنچا دیا گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار رئیل اسٹیٹ ڈیلرز ایسوسی ایشن فیصل ٹاؤن لنک روڈ ماڈل ٹاؤن ایکسٹینشن کے صدر چوہدری طارق گجر نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان اوروزیر اعظم پاکستان عمران خان اور انکی ٹیم کے ساتھ کھڑے ہیں انہوں نے مزید بات کر تے ہوئے کہا کہ آٹا،چینی بحران کی وجہ سے غریب عوام فاقو ں پر مجبور ہو رہی ہے اس پر قابو پایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اور میری ٹیم نے دہاڑی دار طبقہ میں پیسے تقسیم کیے تاکہ وہ اپنے بچوں کے لیے سامان لے جا سکیں ہم نے اپنی ڈیلرز کمیونٹی میں ہیڈ سیٹلائزرز،ماسک،گلبز بھی تقسیم کیے انہوں نے کہا کہ اسی طرح مستحق افراد کو بھی آگے آنا چاہیے اور ایک دوسرے کی مدد کرنی چاہیے ہم وزیر اعظم پاکستان کے احساس پروگرام کو سرااہتے ہیں کہ انہوں نے غریب کی آواز سنی رئیل اسٹیٹ ڈیلرز ایسوسی ایشن فیصل ٹاؤن لنک روڈ ماڈل ٹاؤن ایکسٹینشن کے صدر چوہدری طارق گجر نے کہا کہ عوام کو حکومت اور قومی اداروں کا ساتھ دینا چاہیے تاکہ اس مشکل گھڑی سے نبٹا جا سکے رئیل اسٹیٹ ڈیلرز ایسوسی ایشن فیصل ٹاؤن لنک روڈ ماڈل ٹاؤن ایکسٹینشن کے صدر چوہدری طارق گجرنے پاکستان بھر کی رئیلٹرز کیمیونٹی کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی رئیلٹرز کمیونٹی کی سابقہ اور حالیہ لیڈر شپ اس پر مسرت موقع مبارکباد کی مستحق ہے اور خصوصی طور پر پاکستان بھر کے وہ تمام رئیلیٹرز جو اس جدوجہد میں اپنی قیادت کے ساتھ ہر اس مقام پر موجود تھے جہاں جہاں سے رئیلیٹرز کے حقوق کے لیے آواز بلند کی جاتی تھی اس کامیابی میں ہر سطح پر ریئلٹررز کے حقوق کی آواز بلند کرنے والے تمام لیڈر شپ کی کوششوں کو سلام ہمارے دیرینہ مطالبات کو تسلیم کیا جا رہا ہے امید ہے اگر اسی طرح سے یہ جدوجہد خلوص نیت سے جاری رکھی گئی تو انشااللہ ایک بار پھر رئیل اسٹیٹ سیکٹر ملکی معیشت میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے گامیں لاہور،اسلام آباد،کراچی،سیالکوٹ،فیصل آباد کی تمام ایسوسی ایشنز کی قیادت کو لاہور فیڈریشن کی قیادت کو اور فیڈریشن آف پاکستان کو اس کامیابی پر مبارکباد باد پیش کرتا ہوں حکومت پاکستان کے حالیہ اقدام سے رئیل اسٹیٹ کے سیکٹر میں بہتری کی امید پیدا ہوئی ہے دیر سے ہی سہی لیکن بہت خوش آئنداقدام ہے اللہ پاک سے دعا ہے اللہ پاک کرونا کے عذاب سے ملک و قوم کو اپنی پناہ میں رکھے آمین اور انشاء اللہ آئندہ مزید بھی کوشش جاری ہے تاکہ اس مشکل وقت میں کوئی بھی ڈیلر بھائی پریشان نا ہواللہ پاک ہم سب کے لیے آسانیاں فرمائے اور ہمیں اس مصیبت سے نجات دلائے۔ آمین

Tags
Back to top button
Close