پاکستان

ملک میں کورونا سے مزید 3 اموات

پاکستان میں کورونا وائرس سے آج اب تک مزید 3 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 68 ہوگئی جب کہ مزید نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 4699 تک پہنچ گئی ہے۔

ملک بھر میں اب تک کورونا سے ہونے والی 68 ہلاکتوں میں سے خیبرپختونخوا اور سندھ میں 22،22 جب کہ پنجاب میں 18 ہلاکتیں ہوچکی ہیں۔اس کے علاوہ گلگت بلتستان میں 3 ، بلوچستان 2 اور اسلام آباد میں ایک ہلاکت ہوئی ہے۔

آج بروز جمعہ ملک میں اب تک کورونا وائرس کے مزید 202 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں  اور 3 ہلاکتیں بھی سامنے آئیں جو خیبرپختونخوا اور سندھ سے رپورٹ ہوئیں۔

آج اب تک سندھ میں 86 کیسز ایک ہلاکت، پنجاب میں 55 کیسز، خیبرپختونخوا میں 60 کیسز 2 ہلاکتیں اور بلوچستان میں ایک کیس سامنے آیا ہے۔

سندھ میں آج اب تک کورونا وائرس کے مزید 86 کیسز اور ایک ہلاکت سامنے آئی ہے جس کی تصدیق وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے کی۔

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ  24 گھنٹوں میں 586 مزید ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے نئے ٹیسٹ میں مزید 86 کورونا میں مبتلا افراد پائے گئے، اس حساب سے کورونا کے مریضوں کی کل تعداد 1214 ہوگئی ہے۔پنجاب میں آج کورونا کے مزید 55 کیسز سامنے آچکے ہیں جس کے بعد کیسز کی مجموعی تعداد 2279 ہوگئی ہے جب کہ اب تک 18 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

بلوچستان میں آج اب تک کورونا وائرس کے صرف ایک کیس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد صوبے میں کیسز کی مجموعی تعداد 220 ہوگئی۔

وفاقی دارالحکومت میں جمعرات کو کورونا کے مزید 35 کیسز سامنے آئے جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ کیے گئے۔

Tags
Back to top button
Close