پاکستانفیچرڈ پوسٹ

جہانگیر ترین کے وزیراعظم کو دیئے جانے والے تحائف کی تفصیل سامنے آگئی

عمران کو دیئے جانے والے تحائف لینڈ کروزر، بنی گالہ آفس کی تعمیرات، آفس کو چلانے کے لئے فنڈ وغیرہ شامل ہیں

پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء جہانگیر ترین کی طرف سے وزیراعظم عمران خان کو دیئے جانے والے تحائف کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔

کھوج نیوز ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین نے وزیراعظم عمران خان کو جو جو تحائف دیئے ہیں ان کی قیمت اربوں میں بنتی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین نے عمران خان کو کروڑوں روپے مالیت کی لینڈ کروزر دی اور یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ اس لینڈ کروزر کے ٹوکن ٹیکس جہانگیر ترین کا بیٹا علی ترین ادا کرتے ہیں یہ ٹوکن ٹیکس علی ترین کے نام سے رجسٹرڈ ہونے والی کمپنی ادا کرتی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین نے عمران خان کو وزارت عظمیٰ کا عہدہ ملنے کے بعد بنی گالہ میں ان کی آفس کی تعمیرات پر لگنے والی تمام رقم خرچ کی اور اس کے ساتھ ہی اس آف کو چلانے کے لئے کروڑوں روپے خرچ کیے۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ جہانگیر ترین نے وزیراعظم عمران خان کو اندرون و بیرون ملک سفر کرنے کے لئے اپنا ذاتی جہاز بھی گفٹ کیا ہوا ہے۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ یہ وہ تحائف ہیں جن کی مالیت کروڑوں میں ہے اس کے علاوہ پارٹی فنڈ میں امداد کے ساتھ ساتھ عمران خان کو وزیراعظم بنانے کے لئے اپنا جہاز کا بے دریغ استعمال اور دوسری پارٹیوں کو پی ٹی آئی جماعت کا اتحادی بنانے کیلئے دن رات ایک کر دیا تھا۔

Tags
Back to top button
Close