پاکستان

ایک ہی گھر کے 9 افراد کورونا سے متاثر

لاہور کے علاقے سمن آباد کی سکندریہ کالونی کے ایک ہی گھر کے 9 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوگئے جنہیں ایکسپو قرنطینہ سنٹر منتقل کر دیا گیا جبکہ علاقہ بھی سیل کر دیا۔

ادھر ملک بھر میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 4 ہزار 601 تک پہنچ گئی جبکہ مزید 3 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد اموات کی تعداد 66 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 284 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں سب سے زیادہ 2279، سندھ میں 1128، خیبر پختونخوا میں 620، بلوچستان میں 219، گلگت بلتستان میں 215، اسلام آباد میں 107 جبکہ آزاد کشمیر میں 33 کیسز رپورٹ ہوئے۔

Tags
Back to top button
Close