پاکستانفیچرڈ پوسٹ

شاہد خاقان عباسی کا شہزاد اکبر کو بڑا چیلنج

شہزاد اکبر سے خطرات لاحق ہیں جو انہیں جعلی دستاویزات اور من گھڑت کہانیاں بنا کر گمراہ کر رہے ہیں

پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماء اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے مشیر خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر کو بڑا چیلنج کر دیا ہے۔

کھوج نیوز ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کو سب سے زیادہ اپنے مشیر خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر سے خطرات لاحق ہیں جو انہیں جعلی دستاویزات اور من گھڑت کہانیاں بنا کر گمراہ کر رہے ہیں جس کی وجہ سے عمران خان کی ساکھ دن بدن خراب ہو رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شہزاد اکبر آئے روز اپوزیشن جماعتوں سے تعلق والے سیاسی رہنماؤں کی کرپشن کے فرضی قصے بنا کر عمران خان کو انتقامی کارروائیاں کرنے پر اکساتے رہتے ہیں۔

شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ شہزاد اکبر نے جو آٹا اور چینی بحران کی رپورٹ بنائی ہے اس رپورٹ پر میں ان کو چیلنج کرتا ہوں کہ یہ تفصیلی رپورٹ منظر عام پر لانے سے قبل ایک مرتبہ مجھے ملیں میں یہ ثابت کر دوں گا کہ یہ رپورٹ غلط حقائق پر مبنی ہے اس میں کوئی سچائی نہیں ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے اس بڑے چیلنج پر مشیر خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں شاہد خاقان عباسی کے ساتھ بحث کرنے کی بجائے یہ تمام رپورٹس پر منظر عام پر لے کر آؤں گا۔

Tags
Back to top button
Close