پاکستان

مراد علی شاہ کا المناک حادثے پر اظہار افسوس

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی میں پی آئی اے کا طیارہ گرنے پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کمشنر کراچی اور ڈی آئی جی کو فون پر علاقے میں فوری پہنچنے اور حادثے میں متاثرہ لوگوں کی مدد کرنے کی ہدایت کردی۔مراد علی شاہ نے فون پر ڈی سی ملیر اور کورنگی کو بھی رہائشی علاقوں میں لوگوں کی مدد کرنے کی ہدایت کی ہے۔اس کے علاوہ انہوں نے ایمبولنس سروس کو ایئرپورٹ اور اسپتال کےدرمیان رہنے کی بھی ہدایت کردی جبکہ تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے ہدایت کی ہے کہ اسپتالوں میں فوری بلڈ کا بندوبست کیا جائے اور فوری سینئر ڈاکٹرز کو ڈیوٹی پر پہنچنے کی ہدایت کی جائے۔

Tags
Back to top button
Close