پاکستانفیچرڈ پوسٹ

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا جھوٹ، انصار عباسی کے ہاتھوں پردہ فاش

جب وزیراعلیٰ سے کمیشن نے ان حقائق کے متعلق سوالات کیے جو ان کے بیانات سے متضاد تھے

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے چینی سکینڈل کے حوالہ سے بولے جانے والا جھوٹ کا سینئر صحافی و کالم نگار انصار عباسی کے ہاتھوں پردہ فاش ہوگیا ہے۔

انصار عباسی کا کہنا ہے کہ شوگر کمیشن کی رپورٹ میں نہ صرف پنجاب حکومت کی جانب سے دی گئی تین ارب روپے کی سبسڈی کو بلاجواز قرار دیا ہے بلکہ کمیشن کے روبرو وزیراعلیٰ کی جانب سے دیے گئے بیان کو بھی مشکوک قرار دیا ہے۔ کمیشن نے ثابت کیا ہے کہ صوبائی کابینہ کے روبرو غور کیلئے معاملہ پیش ہونے کے چند ہفتے قبل اور اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی)کے اجلاس کے اہم نکات ملنے سے قبل ہی وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت پنجاب حکومت کے اجلاس میں شوگر ملوں کو تین ارب روپے کی سبسڈی دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ جب وزیراعلیٰ سے کمیشن نے ان حقائق کے متعلق سوالات کیے جو ان کے بیانات سے متضاد تھے، تو انہوں نے کہا کہ وہ یہ بھول گئے ہیں کہ انہوں نے کابینہ کے اجلاس میں کیا فیصلہ کیا تھا۔

Tags
Back to top button
Close