پاکستانفیچرڈ پوسٹ

مسلم لیگ ن کا چینی سکینڈل کا پیچھا کرنے کا اعلان

اس معاملہ کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے ملک کی اعلیٰ عدالتوں میں جائیں گے: ن لیگ

مسلم لیگ ن نے ایف آئی اے کی جانب سے حال ہی میں پیش کی جانے والی چینی سکینڈل کی فرانزک رپورٹ کا پیچھا کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے آخری حد تک جانے کا اعلان کر دیا۔

مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف، سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی اور نائب صدر مریم نواز نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ وزیراعظم چینی سکینڈل میں ملوث بہت سے کرداروں کو بچانے کیلئے سرگرم ہیں جن میں خسرو بختیار، اسد عمر، عبدالرزاق داؤد اور وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار شامل ہیں لیکن ہم اس معاملہ کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے ملک کی اعلیٰ عدالتوں میں جائیں گے۔

Tags
Back to top button
Close