پاکستانفیچرڈ پوسٹ

حکومت کی نا اہلی، پاک فوج نے انتظام سنبھال لیا

حفاظتی سازوسامان کی ترسیل سے متعلق معلومات کو صوبائی حکومت کے ساتھ باقاعدگی کے ساتھ شیئر کی جارہاہے

ملک بھر میں پھیلے ہوئے کورونا وائرس کو روکنے میں حکومت کی نا اہلی پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے حکم پر پاک فوج نے انتظامات سنبھال لیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق این ڈی ایم اے کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے کہاہے کہ ملک بھر کے ڈاکٹرز اور ہیلتھ ورکرز کے درمیان کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے ذاتی حفاظتی سازو سامان پاک فوج کے متعلقہ کور ہیڈ کواٹرز سے تقسیم کیا جارہاہے، اتھارٹی کو متعدد شکایات موصول ہوئی تھیں کہ حفاظی سازو سامان غیر محفوظ ڈاکٹرز تک نہیں پہنچ رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین این ڈی ایم اے نے حالیہ پریس کانفرنس میں بتایا کہ جس کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا کہ ذاتی حفاظی سازو سامان صوبائی حکومت کے حوالے کرنے کی بجائے سیدھا متعلقہ پاک فوج کے کور ہیڈ کواٹر میں بھیجا جائے گا، تاہم حفاظتی سازوسامان کی ترسیل سے متعلق معلومات کو صوبائی حکومت کے ساتھ باقاعدگی کے ساتھ شیئر کی جارہاہے۔اب پاک فوج تمام ہسپتالوں میں حفاظی سازو سامان پہنچا رہی ہے،اور جب سے اس پر عملدرآمد شرو ع ہواہے، کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی ہے۔

Tags
Back to top button
Close