پاکستان

پی آئی اے طیارہ حادثہ، معجزانہ طور پر بچنے والے مسافر کا دھماکہ خیز بیان

طیارے نے جھٹکے لیے تو لگا لینڈنگ ہو رہی ہے لیکن اگلے ہی لمحے زوردار دھماکا ہوا پھر ہوش نہیں رہا

پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن(پی آئی اے) طیارہ حادثہ میں معجزانہ طور پر بچ جانے والے مسافر محمد زبیر نے حادثہ کے بارے میں دھماکہ خیز بیان دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور سے کراچی آنے والے طیارے میں مسافر محمد زبیر بھی موجود تھے جنہیں زخمی حالت میں سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق محمد زبیر کو جلنے کے باعث جسم پر زخم آئے ہیں اور وہ سول اسپتال کے برنس وارڈ میں زیرعلاج ہیں۔ زخمی محمد زبیر کا کہناہے کہ طیارے نے جھٹکے لیے تو لگا لینڈنگ ہو رہی ہے لیکن اگلے ہی لمحے زوردار دھماکا ہوا پھر ہوش نہیں رہا اور طیارہ گرنے کے بعد جب آنکھیں کھلیں تو دھواں پھیلا ہوا تھا۔ صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی نے اسپتال میں محمد زبیر کی عیادت کی اور خیریت دریافت کی۔

Tags
Back to top button
Close