پاکستانفیچرڈ پوسٹ

نواز شریف کی نا اہلی، ثاقب نثار ذمہ دار، نجم سیٹھی کی تصدیق

جہانگیر ترین کے بیان کا مقصد یہ تھا کہ جس طرح میری نا اہلی غلط تھی اسی طرح نوازشریف کی نا اہلی بھی درست فیصلہ نہیں تھا

سینئر صحافی و تجزیہ نگار نجم سیٹھی نے اپنے یوٹیوب چینل پر انکشاف کیا ہے کہ پی ٹی آئی کے رہنماء جہانگیر ترین کا یہ بیان ہے کہ انہیں پانامہ کیس میں رگڑا لگانا بالکل غلط تھا جس طرح سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کی نا اہلی بھی ناجائز تھی اور اس تمام فارمولا کے ذمہ دار سابق چیف جسٹس ثاقب نثار تھے۔ نجم سیٹھی نے جہانگیر ترین کے بیان کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ جہانگیر ترین کے بیان کا مقصد یہ تھا کہ جس طرح میری نا اہلی غلط تھی اسی طرح نوازشریف کی نا اہلی بھی درست فیصلہ نہیں تھا۔ نجم سیٹھی نے مزید کہا کہ نوازشریف کی نا اہلی کا ذمہ دار بھی جہانگیر ترین نے ثاقب نثار کو قرار دیا ہے۔

Tags
Back to top button
Close