پاکستانفیچرڈ پوسٹ

پلاٹوں کا کاروبار، چیف جسٹس، جسٹس مشیر عالم اور اعظم خان کو بھی نواز دیا گیا

عمران حکومت بھی سابق حکومتوں کے نقش قدم پر چل نکلی ہے‘ اس حمام میں ہم سب ننگے ہیں‘ سب رشوت خور ہیں

پلاٹوں کا کاروبار عروج پر پہنچ گیا، چیف جسٹس گلزار احمد، جسٹس مشیر عالم اور وزیراعظم عمران خان کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کو بھی نواز دیا گیا۔

سینئر صحافی عبدالقیوم صدیقی کے یوٹیوب چینل AQS پر انکشاف کیا گیا ہے کہ عمران خان حکومت نے حال ہی میں اسلام آباد کے سیکٹر D/12 میں سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس گلزار احمد، جسٹس مشیر عالم اور وزیراعظم عمران خان کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کو بھی قیمتی پلاٹ دے کر نواز دیا گیا ہے۔ یوٹیوب چینل پر عبدالقیوم صدیقی کے ہمراہ ویڈیو لنک پر موجود دیگر دو صحافیوں حسنات ملک نے بھی مزید انکشافات کرتے ہوئے کہا کہ سابق ادوار میں بھی ججوں، جرنیلوں، صحافیوں اور وکیلوں کو نواز گیا تھا۔ پروگرام میں کہا گیا کہ اس حمام میں ہم سب ننگے ہیں۔ عمران حکومت بھی سابق حکومتوں کے نقش قدم پر چل نکلی ہے۔ پروگرام میں بتایا گیا کہ پلاٹوں کی حالیہ الاٹمنٹس سے قبل بھی 24 ججوں کو پلاٹ الاٹ کیے گئے تھے۔

Tags
Back to top button
Close