پاکستانفیچرڈ پوسٹ

جنرل باجوہ کیسی شخصیت؟ شیخ رشید نے کھل کر بتا دیا

جب بیٹا تین بار فیل ہونے کے بعد پاس ہوتا ہے یا جب رسہ گیر کا بیٹا اپنی پہلی بھینس چوری کر کے گھر لاتا ہے

پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کیسی شخصیت ہیں اس حوالے سے وفاقی وزیر برائے ریلوے شیخ رشید نے کھل کر بتاتے ہوئے کہاکہ وہ میٹر آدمی ہیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ جنرل باجوہ میٹر آدمی ہیں۔ پہلے تو مجھے بھی تھوڑا سا پیار آیا کیونکہ شیخ رشید صاحب کے لہجے میں وہ شفقت تھی جو ماں کے لہجے میں ہوتی ہے، جب بیٹا تین بار فیل ہونے کے بعد پاس ہوتا ہے یا جب رسہ گیر کا بیٹا اپنی پہلی بھینس چوری کر کے گھر لاتا ہے۔ شیخ رشید نے عید کے سیزن میں ہر ٹی وی چینل کو برابر عیدی دی ہے۔ پہلے عید شوز پر فلمی ستاروں وغیرہ کو بلایا جاتا تھا، اب کون سا شان اور کون سی ریما۔ ہر طرف شیخ صاحب ہی شیخ صاحب تھے۔ وہ زبان کا کھاتے ہیں۔ سچ بولیں جھوٹ بولیں بات میں مصالحہ ہوتا ہے۔ ہم چسکے لیتے جاتے ہیں۔ ویسے بھی وہ پاکستانی سیاست کے وہ فنکار ہیں کہ انھیں سات خون معاف ہیں۔

لیکن انھوں نے جنرل باجوہ کو میٹر کہا تو مجھے اچھا نہیں لگا۔ اگر توہینِ باجوہ کا کوئی قانون ہوتا تو میں فرمائش کرتا کہ شیخ صاحب پر لاگو کیا جائے (یہ جانتے ہوئے بھی کہ شیخ صاحب پر کرمنل کوڈ، منطق، گرامر یا اخلاقیات کا کوئی قانون لاگو نہیں ہوتا)۔ جو شخص پاکستان کے ایٹمی دھماکے والے دن دبئی نکل لے اِس ڈر سے کہ کہیں پٹاخہ اِدھر ادھر ہو گیا تو مارا جاؤں گا۔ اس پر آپ کیا قانون لاگو کریں گے۔

Tags
Back to top button
Close