پاکستانفیچرڈ پوسٹ

شوگر سکینڈل، حکومت شہباز شریف کو پھنسانے میں ناکام

شوگر کمیشن نے اپنی رپورٹ میں کم از کم یہ اعتراف تو کر لیا کہ شہباز شریف شوگر مل ملکان کیخلاف کارروائی کرتے تھے

شوگر سکینڈل میں عمران خان حکومت مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میں شہباز شریف کو پھنسانے میں بری طرح ناکام ہو گئی ہے۔

شوگر سکینڈل کی تحقیقاتی رپورٹ کے پیرا 422کے مطابق 2017-18میں اسپیشل برانچ پنجاب نے اس وقت کے وزیر اعلی کو بتایا کہ کئی شوگر ملیں گنے کے کاشتکاروں کو کم از کم امدادی قیمت بھی ادا نہیں کر رہیں۔ اس وقت کے وزیر اعلی پنجاب اسپیشل برانچ کے ذریعہ اس معاملے پر روزانہ رپورٹ تیار کرتے تھے لیکن اس کا کوئی خاطر خواہ فائدہ نہ ہوا کاشت کاروں کو امدادی قیمت بہت کم ملی۔

خیبر پختونخوا اور سندھ میں اسپیشل برانچ نے اس معاملے پر کبھی کوئی رپورٹ وزیر اعلی کو نہیں دی۔ شوگر کمیشن نے اپنی رپورٹ میں کم از کم یہ اعتراف تو کر لیا کہ شہباز شریف وزیر اعلی کے طور پر کاشت کاروں کے ساتھ شوگر مل مالکان کے ظلم وستم پر آنکھیں بند کرکے نہیں بیٹھے ہوئے تھے حالانکہ ان کے اپنے خاندان کا بھی یہی کاروبار تھا۔ اس زمانے کے ہوم سیکرٹری پنجاب اعظم سلیمان بتا سکتے ہیں کہ انہوں نے کاشت کاروں کی شکایت پر کتنے مل مالکان کے خلاف مقدمے دج کرائے تھے۔

Tags
Back to top button
Close