پاکستانفیچرڈ پوسٹ

اسد عمر، عبدالرزاق داؤد اور بزدار نا اہل، حامد میر نے بتا دیا

کمیشن نے وزیراعلیٰ پنجاب سمیت دیگر وفاقی وزراء کے متعلق جو کچھ لکھ دیا ہے اس کے بعد ان کی نا اہلی لازمی ہے

سینئر صحافی و کالم نگار حامد میر نے تہلکہ خیز انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وفاقی وزیر اسد عمر، عبدالرزاق داؤد اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نااہل ہو چکے ہیں۔

انہوں نے اپنے کالم میں لکھا کہ اس کمیشن کے اراکین اور خاص طور پر واجد ضیا کو ثابت کرنا تھا کہ وہ سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہو کر کام کرتے ہیں اور اگر آپ کمیشن کی رپورٹ کو غور سے پڑھیں تو یہ رپورٹ واقعی غیر جانبداری سے تیار کی گئی ہے۔ میں اس رائے سے اتفاق کرتا ہوں کہ کمیشن کو وزیر اعظم عمران خان کا بیان ریکارڈ کرنا چاہئے تھا لیکن کمیشن نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، وفاقی وزیر اسد عمر اور عبدالرزاق داؤد کے متعلق جو کچھ لکھ دیا ہے اس کہ بعد ان حضرات کو خود ہی اپنے عہدے چھوڑ دینے چاہئیں۔

وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کو کمیشن نے بلایا لیکن وہ نہیں آئے۔ وہ بیان ریکارڈ کرا دیتے تو ان کیلئے اچھا ہوتا انہوں نے بیان ریکارڈ نہ کرا کر اپنا نقصان کیا۔ کمیشن نے ٹھوس دستاویزی شہادتوں کی مدد سے جہانگیر ترین کے جے ڈی ڈبلیو گروپ کی مبینہ کرپشن کو بے نقاب کیا ہے اور بتایا ہے کہ کس طرح کچھ لوگوں نے ایک متوازی اسٹاک ایکسچینج قائم کر رکھی تھی جہاں وہ چینی کی قیمتوں پر سٹہ بازی کرتے اور عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹتے تھے۔

Tags
Back to top button
Close