پاکستانفیچرڈ پوسٹ

پانامہ کے بعد شوگر سکینڈل، وزیراعظم کو گھر بھیجنے کا فارمولا

شوگر سکینڈل کو منظر عام پر لانے کا حاصل مقصد وزیراعظم عمران خان کو گھر بھیجنے کیلئے فارمولا تیار کیا گیا ہے

سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کو پانامہ لیکس سکینڈل میں نا اہلی کرنے کے بعد وزیراعظم عمران خان کو گھر بھیجنے کیلئے شوگر سکینڈل کا فارمولا بھی سامنے آگیا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کمیشن کی رپورٹ کو منظر عام پر لاکر ایک بہت بڑا خطرہ مول لیاہے۔ اگر انہوں نے کمیشن کی سفارشات کی روشنی میں شوگر مافیا کے خلاف کارروائی نہ کی تو ان کے لئے بہت سی مشکلات پیدا ہو جائیں گی۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ شوگر سکینڈل کو منظر عام پر لانے کا حاصل مقصد وزیراعظم عمران خان کو گھر بھیجنے کا فارمولا ہے جس طرح سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کو پانامہ لیکس آنے کے بعد نا اہلی کیا گیا تھا اسی طرح وزیراعظم عمران خان کو بھی شوگر سکینڈل میں نا اہل کر دیا جائے گا۔ ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم کو گھربھیجنے کے لئے مقتدر حلقوں کی طرف سے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

Tags
Back to top button
Close