پاکستان

طیارہ حادثہ:ماہرین کا پہلی بار فضائی معائنہ

 طیارہ حادثے کی تحقیقات کے لیے فرانس سے آئے ائیر بس کے ماہرین نے ہیلی کاپٹر کے ذریعے جائے حادثہ کا معائنہ کیا۔

 ائیر بس ماہرین پرمشتمل تحقیقاتی ٹیم نے ہیلی کاپٹر کے ذریعے فضا سے ہائی ریزولیشن کیمروں کی مدد سے عکس بندی کی جس کے مناظر کی ویڈیو ائیربس ہیڈ کوارٹر فرانس بھیجی جائے گی۔ذرائع نے بتایا کہ ٹیم نے رن وے 25 ایل کا فضائی جائزہ لیا کیونکہ بدقسمت طیارے نے لینڈنگ کی پہلی کوشش رن وے 25 ایل پر کی تھی۔

  • ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیک آف پوائنٹ سے لینڈنگ پوائنٹ کے درمیان ہیلی کاپٹر کی سیدھی پرواز اڑائی گئی جب کہ ہیلی کاپٹر کے ذریعے ائیرپورٹ فنل ایریا میں گو راؤنڈ چکر لگائے گئے۔
Tags
Back to top button
Close