پاکستان

رکنِ قومی اسمبلی ملک کرامت کھوکھر کورونا کا شکار

پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ملک کرامت کھوکھر کورونا وائرس کا شکار ہو گئے۔

رکن قومی اسمبلی ملک کرامت کھوکھر کے خاندانی ذرائع نے ان کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کی ہے۔خاندانی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ملک کرامت کھوکھر نے خود کو لاہور میں واقع اپنی رہائش گاہ میں قرنطینہ کر لیا ہے اور وہ کسی سے بھی ملاقات نہیں کر رہے ہیں۔

ملک کرامت کھوکھر 2018ء کے عام انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ سے لاہور کے حلقہ این اے 135 سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

Tags
Back to top button
Close