پاکستان

شوگر مافیا کے بعد گندم مافیا کیلئے شیخ رشید نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

شوگرمافیا، منی لانڈرنگ کرنے والوں اور سمگلرزکے خلاف گھیرا تنگ ہوگا اور بدعنوانوں کی گرفتاری شروع ہو جائیگی

وزیر ریلوے شیخ رشید احمد خطرے کی گھنٹی بجاتے ہوئے کہا کہ وفاقی کابینہ نے فیصلہ کیا ہے کہ گندم کی رپورٹ پربھی کارروائی ہوگی اور شوگرمافیا کو بھی نہیں چھوڑا جائے گا۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ کابینہ میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ شوگرمافیا کے خلاف گھیرا تنگ کیا جائے گا اور تمام لوگوں کی بدعنوانیاں سامنے لائیں گے۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ شوگرمافیا، منی لانڈرنگ کرنے والوں اور اسمگلرزکے خلاف گھیرا تنگ ہوگا اور بدعنوانوں کی گرفتاری کا سلسلہ 1985 سے شروع ہوگا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ‘میں نے کہا کہ مفادات کے ٹکرا والوں کوکابینہ میں نہیں بیٹھنا چاہیے’۔

Tags
Back to top button
Close