پاکستان

پنجاب حکومت کا لاک ڈاؤن میں پھر تبدیلی کا فیصلہ‘ نیا نوٹیفکیشن جاری

صوبے میں تمام تعلیمی ادارے،شادی ہال،ریسٹورنٹ،پارک اورسنیماہال بند رہیں گے

پنجاب حکومت نے لاک ڈاؤن میں 15 جون تک توسیع کردی ہے جب کہ کاروباری مراکز ہفتے میں 5 دن صبح 9 سیشام 5 بجیتک کھلے رہیں گے۔

سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے میں تمام تعلیمی ادارے،شادی ہال،ریسٹورنٹ،پارک اورسنیماہال بند رہیں گے جب کہ سماجی و مذہبی اجتماعات، کھیل کی سرگرمیوں کے لیے اکٹھے ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق کاروباری مراکز پیر سے جمعے تک صبح 9 سیشام 5 بجے تک کھلے رہیں گے اور میڈیکل اسٹور،پنکچرشاپ،آٹا چکی تندور،زرعی ورکشاپس 24 گھنٹے کھلی رکھنے کی اجازت ہے جب کہ کریانہ اسٹورصبح 9 سیشام 7بجے تک پورا ہفتہ کھلے رہیں گے۔

صوبائی حکومت کی جانب سے کال سینٹرز کو 50 فیصد اسٹاف کے ساتھ کھلا رکھنے کی اجازت دی گئی ہے جب کہ بین الاضلاع ٹرانسپورٹ بھی 24 گھنٹے چلنے کی اجازت دی گئی ہے۔ صوبے کے تمام چرچ صرف اتوارکو صبح 7 سے شام 5 بجے تک عبادت کے لییکھلے رکھنے کی اجازت ہوگی۔ محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر پنجاب کے مطابق نوٹیفکیشن 15جون تک نافذالعمل رہیگا۔

Tags
Back to top button
Close