پاکستان

شبلی فراز کا شہباز شریف کو ایسا مشورہ کہ سب حیران ہوگئے

چاہے اپنے ہوں یا پرائے ،نئے پاکستان میں کوئی قانون سے بالاتر نہیں ہے: وفاقی وزیر اطلاعات

وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز کا شہباز شریف کو مشورہ دیتے ہوئے کہنا تھا کہ شہباز شریف کو چاہیے کہ قانون سے بھاگنے کے بجائے قانون کا سامنا کریں۔

سینیٹر شبلی فراز نے ایک بیان میں کہا ہے کہ چاہے اپنے ہوں یا پرائے ،نئے پاکستان میں کوئی قانون سے بالاتر نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ن لیگی رہنماں کو مشورہ ہے کہ قانون کے راستے میں رکاوٹیں ڈال کر شریک جرم نہ بنیں۔

خیال رہے کہ آمدن سے زائد اثاثہ جات اور مبینہ منی لانڈرنگ کیس میں آج عدم پیشی پر قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور کی ٹیم نے شہباز شریف کی گرفتاری کے لیے ان کی رہائش گاہ پر پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ چھاپہ مارا تاہم شہباز شریف گھر میں موجود نہیں تھے۔ اطلاعات کے مطابق نیب لاہور کی ٹیم قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی ماڈل ٹان میں رہائش گاہ پر تقریبا ڈیڑھ گھنٹے تک موجود رہی تاہم انہیں بتایا گیا کہ شہباز شریف گھر میں موجود نہیں ہیں جس کے بعد ٹیم وہاں سے روانہ ہوگئی۔ ذرائع کے مطابق ماڈل ٹان سے نیب کی ٹیم شہباز شریف کی گرفتاری کے لیے جاتی عمرہ روانہ ہوئی جب کہ جاتی عمرہ کے گھر پر چھاپے کی خبر پر ن لیگی کارکن جمع ہوگئے اور حکومت کیخلاف نعرے بازی کی تاہم نیب ٹیم وہاں نہیں پہنچی۔

Tags
Back to top button
Close