پاکستان

سندھ کے وزیر کورونا وائرس سے چل بسے

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاو ل بھٹو کا وزیر کچی آبادی سندھ غلام مرتضی بلوچ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا

سندھ کے وزیر برائے کچی آبادی غلام مرتضی بلوچ کورونا وائرس سے انتقال کرگئے۔وہ کئی دنوں سے وینٹی لیٹرپر تھے، ترجمان سندھ حکومت نے ان کی موت کی تصدیق کی۔

رہنما پیپلزپارٹی رفیع اللہ بلوچ کا کہنا ہے کہ غلام مرتضی بلوچ میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی اور وہ کئی دنوں سے وینٹی لیٹرپر تھے۔ سندھ حکومت کے ترجمان مرتضی وہاب نے بھی غلام مرتضی بلوچ کے انتقال کی تصدیق کی اور دکھ و افسوس کا اظہار کیا۔ دوسری جانب پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھی وزیر کچی آبادی سندھ غلام مرتضی بلوچ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے بیان میں بلاول کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے غلام مرتضی بلوچ کے انتقال پر شدید صدمہ ہوا، انہوں نے لاک ڈان میں عوامی خدمت کا سلسلہ جاری رکھا اور ہر دور میں پاکستان پیپلزپارٹی کے ساتھ کھڑے رہے۔

Tags
Back to top button
Close