پاکستان

سینیٹر مولانا بخش چانڈیو سنگین بیماری میں مبتلا ہوگئے

میراکورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیاہے جب کہ اہلیہ اور بیٹے میں بھی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

سینیٹر مولانا بخش چانڈیو سنگین بیماری میں مبتلا ہوگئے ‘ پیپلز پارٹی کے رہنماء اور سینیٹر مولا بخش چانڈیو بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مولا بخش چانڈیو کا کہنا ہے کہ ان کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیاہے جب کہ اہلیہ اور بیٹے میں بھی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ رہنما پیپلز پارٹی کا کہنا ہے کہ پہلے ٹیسٹ کرایا تو منفی آیا اب ٹیسٹ مثبت آگیا، تنہا کمرے میں کتابوں کے ساتھ وقت گزاررہا ہوں، الحمدللہ طبیعت ٹھیک ہے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل سندھ کے وزیر تعلیم سعید غنی اور گورنر سندھ عمران اسماعیل بھی کورونا میں مبتلا ہوکر صحت یاب ہوچکے ہیں۔ سندھ میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد31 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے جب کہ 526 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

Tags
Back to top button
Close