پاکستانفیچرڈ پوسٹ

کون کونسے وزیر جیل جائیں گے‘ حامد میر نے بتا دیا

حکومتی اراکین میں اسد عمر، عبدالرزاق داؤد، خسرو بختیار اور سمیع اللہ چوہدری سمیت دیگر اراکین کی گرفتاری متوقع ہے

سینئر صحافی و تجزیہ نگار حامد میر تہلکہ خیز انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ شہباز شریف کی گرفتاری کے ساتھ ساتھ حکومتی وزراء کو بھی گرفتار کرلیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق سینئر تجزیہ کار حامد میر نے یہ پیشگوئی کی ہے کہ اگر نیب اپوزیشن کی ایک جماعت کو ٹارگٹ کرتے ہوئے اس کے اہم رہنماؤں کو گرفتار کرنے والی ہے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ کچھ حکومتی اراکین یا اتحادی بھی گرفتار ہوں گے جو حکومتی اراکین یا اتحادی گرفتار ہوں گے ان میں سر فہرست، اسد عمر، عبدالرزاق داؤد، خسرو بختیار اور سمیع اللہ سمیت دیگر شامل ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس سے قبل تو نیب نے اپنی مرضی کی ٹائمنگ کے مطابق سابق وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کو گرفتار کیا تھا تاہم اس مرتبہ شہباز شریف اپنی مرضی کی ٹائمنگ کے مطابق گرفتاری دیں گے۔

سینئر تجزیہ کار حامد میر کا کہنا تھا کہ نیب کی ٹیم نے جس انداز میں شہباز شریف کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے ہیں اس سے شہباز شریف مسلم لیگ ن کو دوبارہ سیاسی پلیٹ فورم پر لے آئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ جب شہباز شریف لندن سے واپس آئے تھے تو انہوں نے در پردہ یہ بتانا شروع کر دیا تھا کہ ان کو گرفتار کر لیا جائے گا اور وہ اس کے لیے ذہنی طور پر تیار ہو کر آئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ شہباز شریف کے علاوہ ان کے ساتھ بھی ایک سے زائد مرتبہ یہ پیش گوئی کر چکے ہیں کہ ان کو گرفتار کر لیا جائے گا۔ حامد میر کے مطابق رانا ثنا اللہ نے ان کے ٹی وی شو میں یہ پیش گوئی کی تھی کہ شہباز شریف کو 2 جون کو گرفتار کر لیا جائے گا، رانا ثنا نے شاہد خاقان عباسی، جاوید لطیف اور اپنی گرفتاری کی پیش گوئی بھی کی۔

سینئر تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ اگر آئندہ دنوں میں شاہد خاقان عباسی اور رانا ثنا اللہ بھی گرفتار ہوتے ہیں تو مسلم لیگ ن سیاست میں ایک مرتبہ پھر مستعدی ہو جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ پہلے نیب نے اپنی مرضی کے ساتھ شہباز شریف کو گرفتار کیا تھا لیکن اب شہباز شریف اپنی مرضی کی ٹائمنگ کے مطابق گرفتار ہوں گے، آج شہباز شریف کی عدالت میں پیشی بھی ہے، ہو سکتا ہے ان کو وہاں سے ریلیف مل جائے یا ان کی گرفتاری ہو جائے۔

Tags
Back to top button
Close