پاکستان

منشیات فروشوں نے پولیس والوں کی درگت بنا ڈالی

منشیات فروشوں اور علاقہ مکینوں نے پولیس اہلکاروں کو گھیرے میں لیا اور تشدد کا نشانہ بنایا

منشیات فروشوں نے پولیس والوں کی درگت بنا ڈالی‘ کراچی کے علاقے مومن آباد میں منشیات فروشوں کی پولیس اہلکار پر تشدد کی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں ملزمان کو پولیس اہلکار کو تھپڑ مارتے دیکھا جاسکتا ہے۔ سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی)ویسٹ فدا حسین کا کہنا ہے کہ پولیس منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کے لیے گئی تھی جہاں منشیات فروشوں اور علاقہ مکینوں نے پولیس اہلکاروں کو گھیرے میں لیا اور تشدد کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس پر تشدد کی ویڈیو گزشتہ روز کی ہے اور واقعے کا مقدمہ مومن آباد تھانے میں درج کر لیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تشدد کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ ویڈیو میں نظر آنے والے دیگر افراد کو بھی جلد گرفتار کیا جائے گا۔

Tags
Back to top button
Close