پاکستان

کورونا وائرس، پاکستان علماء کونسل نے نیا فتویٰ جاری کر دیا

کورونا پاکستان میں تیزی سے پھیل رہا ہے، ہر انسان کو خود اور دوسروں کو بھی تکلیف سے بچانا چاہیے

پاکستان علماء کونسل اور دارالافتا پاکستان نے نیا فتویٰ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے خود کو نہ بچانا خودکشی کے مترادف ہے۔

پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین حافظ محمد طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ کورونا پاکستان میں تیزی سے پھیل رہا ہے، ہر انسان کو خود اور دوسروں کو بھی تکلیف سے بچانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اپنے آپ کو خطرات سے نہ بچانا خودکشی کے مترادف ہے اور دوسروں کو نہ بچانا قتل کے مترادف ہے لہذا حکومت اور عوام اپنا غیر سنجیدہ رویہ ترک کردیں۔ خیال رہے کہ ملک میں مہلک وائرس میں تیزی سے اضافہ ہوہا ہے اور اب تک 1688 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 80 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔

Tags
Back to top button
Close