پاکستان

سانحہ اے پی ایس کی تحقیقات مکمل، سپریم کورٹ میں پیش کرنیکا فیصلہ

کمیشن نے سانحہ میں شہید بچوں کے والدین سمیت 135 سے زائد افراد کے بیانات ریکارڈ کیے

سانحہ آرمی پبلک سکول ( اے پی ایس)کی تحقیقات کیلئے قائم کمیشن کی نے کارروائی مکمل کر لی ہے اور اس رپورٹ کو سپریم کورٹ میں پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ترجمان کمیشن کے مطابق تحقیقاتی کمیشن 2018 میں پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس محمد ابراہیم خان کی سربراہی میں بنایا گیا تھا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ کمیشن نے سانحہ میں شہید بچوں کے والدین سمیت 135 سے زائد افراد کے بیانات ریکارڈ کیے اور کمیشن اپنی رپورٹ 30 جون تک سپریم کورٹ میں جمع کرائے گا۔ ترجمان کمیشن نے بتایا کہ کمیشن نے پاک فوج، پولیس اور سی ٹی ڈی کے اعلی افسران کے بیانات ریکارڈ کیے اور اب تک کی گئی تحقیقات اور کارروائیوں کے ریکارڈ کا بھی جائزہ لیا گیا۔

Tags
Back to top button
Close