پاکستان

وزیراعظم کا طبی عملےکوخراج تحسین

وزیراعظم نے کہا کہ ماضی میں ہیلتھ سیکٹرکونظراندازکیا گیا جس کی وجہ سے عام آدمی کو صحت کی معیاری سہولیات تک رسائی میں مشکلات درپیش ہیں

وزیراعظم عمران خان نےایک بارپھرکورونا کےخلاف فرنٹ لائن پرمقابلہ کرنے والےڈاکٹرزاورطبی عملےکوخراج تحسین پیش کیا ہے۔  وزیراعظم عمران خان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کورونا کے خلاف جنگ میں ڈاکٹرزاورہیلتھ کئیراسٹاف کی خدمات لائق تحسین ہیں، پوری قوم ان کوخراج تحسین پیش کرتی ہے۔ وزیراعظم نےکہا کہ  ماضی میں ہیلتھ سیکٹرکونظراندازکیا گیا جس کی وجہ سے عام آدمی کو صحت کی معیاری سہولیات تک رسائی میں مشکلات درپیش ہیں۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ صحت کے شعبے میں اصلاحات کا مقصد ملک میں صحت کی سہولیات کوبہتربنانا ہےاوراصلاحات کا مقصد نظام میں موجود خامیوں کی اصلاح بھی ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ شعبہ صحت میں اصلاحات کی ٹاسک فورس وزیرستان میں اسپتال کی تجویز پر بھی غور کرے گی۔ واضح رہے کہ دو روز قبل وزیراعظم نے ڈاکٹرزاورپیرا میڈیکل اسٹاف کی بڑی تعداد کورونا کا شکارہونے پرنوٹس لیتے ہوئےان کی حفاظت کے لیے ہنگامی پلان بھی طلب کیا تھا۔ خیال رہےکہ ملک  میں کورونا کیسزکی تعداد چین سے تجاوزکرگئی ہے اب تک مریضوں کی مجموعی تعداد 86 ہزار 930 ہوگئی ہےاورہلاکتوں کی تعداد 1 ہزار 790 ہے۔

Tags
Back to top button
Close