پاکستان

لاہورسے سیالکوٹ جانیوالی ٹرین میں آتشزدگی

خالی ٹرین وزیر آباد واشنگ لائن جا رہی تھی، کہ چلتی ٹرین کی دو بوگیوں میں اچانک آگ لگی

لاہور سے سیالکوٹ جانیوالی ٹرین علامہ اقبال ایکسپریس میں وزیرآباد کے مقام پرآگ لگ گئی، ریسکیو کی جانب سے ایک گھنٹہ 45 منٹ بعد آگ پر قابوپا لیا گیا، دوبوگیاں جل کرخاکستر،خوش قسمتی سے کوئی بھی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ذرائع کے مطابق خالی ٹرین وزیر آباد واشنگ لائن جا رہی تھی، کہ چلتی ٹرین کی دو بوگیوں میں اچانک آگ لگی، آگ لگنے کی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔ آگ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں آگ بجھانے کے لیے پہنچ گئیں۔ذرائع کے مطابق واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔

Tags
Back to top button
Close