پاکستان

وزیراعلیٰ سندھ نے وزیراعظم کو نا اہل قرار دے دیا

حکومت کی جانب سے کورونا سے متعلق متضاد پیغامات عوام تک گئے، کراچی میں کورونا وبا زیادہ ہے

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے وزیراعظم عمران خان کو نا اہل قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کو ملکی انتظامات چلانے کے حوالے سے کوئی تجربہ نہیں ہے۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ کئی شہروں میں ایس او پیز کو فالو نہیں کیا جا رہا، وزیراعظم کو پورے ملک اور انسانی جانوں کا سوچ کر فیصلے کرنے چاہئیں، یہ کسی پر الزام لگانے کا وقت نہیں، کورونا کی وباء کو سنجیدہ لیا جائے۔ انہوں نے کہا نیب کو کہا ہے آپ کا بڑا دل گردہ ہے وبا کے حالات میں بھی کام کر رہے ہیں، نیب کا سوال تھا سکیم بجٹ میں نہیں تھی، بعد میں منظوری دی گئی، بجٹ میں شامل نہ ہونیوالی سکیم کی آئین کے مطابق اجازت دی جاسکتی ہے، ہم نے اسمبلی کی منظوری کے بعد یہ سکیم شروع کی تھی۔ مراد علی شاہ کا کہنا تھا حکومت کی جانب سے کورونا سے متعلق متضاد پیغامات عوام تک گئے، کراچی میں کورونا وبا زیادہ ہے، کورونا سے متعلق عوام کو پیغام جانا چاہیئے کہ یہ سنجیدہ مسئلہ ہے، کئی جگہوں پر ایس او پیز فالو نہیں ہو رہے، کورونا سے متعلق اقدامات طبی ماہرین کی مشاورت سے کیے گئے۔

Tags
Back to top button
Close