پاکستان

اقتدارکو ایوانوں نوازشریف کی تصویرکی گونج برقرار

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں نوازشریف کی تصویرکا ذکرآیا

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں نوازشریف کی تصویرکا ذکرآیا توکابینہ ارکان کا کہنا تھا نوازشریف ملک کابیڑا غرق کرکے باہرسیروتفریح کررہے ہیں ، جس پرعمران خان نے کہا ایسے لوگوں کوشرم بھی نہیں آتی۔ کھوج نیوزکے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، اجلاس کے دوران کابینہ ارکان نے ایس اوپیز پرسختی سےعمل درآمد کیا، وزیراعظم سمیت کابینہ ارکان ماسک پہن کراجلاس میں شریک ہوئے۔اجلاس میں 9 نکاتی ایجنڈے پرغورسمیت ملکی سیاسی ومعاشی اور کورونا صورتحال کا جائزہ لیا گیا، کابینہ اراکین کوکوروناکی مجموعی صورتحال پرتفصیلی بریفنگ دی گئی جبکہ معاشی ٹیم کی آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ پربریفنگ دی۔

اجلاس میں پی آئی اے طیارہ حادثے کی تحقیقات اور میتوں کی شناخت کےعمل پر،ملک میں فصلوں پرٹڈی دل حملے کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی، ٹڈی دل حملے پر این ڈی ایم اے اورحکام وزارت فوڈ سیکیورٹی نےمشترکہ بریفنگ دی۔وفاقی کابینہ نے لاک ڈائون سے متعلق این سی سی کے فیصلوں کی توثیق کردی جبکہ ایشیائی ترقیاتی بینک کواسلام آبادمیں دفترتعمیرکرنےکی اجازت دے دی۔

وفاقی کابینہ کےاجلاس میں نوازشریف کی تصویر کا تذکرہ بھی آیا ، کابینہ ارکان نے کہا نوازشریف ملک کابیڑاغرق کرکے باہرسیروتفریح کررہے ہیں جبکہ وزیراعظم نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا ایسے لوگوں کوشرم بھی نہیں آتی۔کابینہ اراکین نے اجلاس میں گندم سکینڈل کی رپورٹ کا فرانزک کرانے کا مطالبہ جبکہ فوادچوہدری،فیصل واوڈا اورمرادسعید نے گندم سکینڈل کے ذمہ داران کو سامنے لانے کا مطالبہ کیا۔

Tags
Back to top button
Close