پاکستان

صوابی کے علاقہ میں مبینہ پولیس مقابلہ، ڈی ایس پی شہید، 2 اہلکار زخمی

علاقہ رزڑ کے شہید ڈی ایس پی علامہ اقبال کا تعلق چارسدہ کے علاقے شبقدر سے تھا، ان کی یکم فروری کو تعیناتی ہوئی تھی

صوابی اشتہاری ملزمان سے مقابلے میں ڈپٹی سپرٹنڈنٹ پولیس (ڈی ایس پی)علامہ اقبال شہید جبکہ دو اہلکار زخمی ہو گئے اور مقابلہ میں ایک ملزم بھی مارا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او صوابی عمران شاہد کے مطابق علاقہ کالوخان میں اشتہاری ملزمان کے ٹھکانوں پر چھاپہ مار کارروائی کے دوران ملزمان کی فائرنگ سے ڈی ایس پی علامہ اقبال شہید ہوگئے جب کہ پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک ملزم نصیر ہلاک ہو گیا۔ پولیس کے مطابق ہلاک ملزم کئی کیسز میں مطلوب تھا مارا گیا جب کہ اس ایک ساتھی زخمی حالت میں فرار ہوگیا۔ پولیس نے ملزم کی گرفتاری کے لئے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔ علاقہ رزڑ کے شہید ڈی ایس پی علامہ اقبال کا تعلق چارسدہ کے علاقے شبقدر سے تھا۔ ڈی ایس پی علامہ اقبال یکم فروری 2020 کو ڈی ایس پی رزڑ تعینات ہوئے تھے۔

Tags
Back to top button
Close