پاکستان

وزیراعظم کے دعوے اڑن چھو منتر،آٹا اور روٹی کی قیمت کم نہ ہوئی

فلور ملز کو گندم نئی قیمت پر جاری کردی اور 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 860 روپے مقرر کردی ہے

وزیراعظم عمران خان کے تمام دعوے اڑن چھو منتر ہو گئے، ملز مالکان نے نہ تو آٹا سستا کیا اور نہی تندورو مالکان نے روٹی سستی کی، 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت تاحال برقرار ہے۔

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا ملک بھر میں آٹے کی قیمت کم نہ ہوسکی، پنجاب حکومت نے فلور ملز کو گندم نئی قیمت پر جاری کردی اور 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 860 روپے مقرر کردی۔ حکومت نے کل سے بیس کلو آٹا 860 روپے کا فروخت کرنے کی ہدایت کی ہے جبکہ یوٹیلٹی اسٹورز پر مرچ، الائچی اور نمک مہنگا کردیا گیا، نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایات کے باوجود تاحال آٹا اور روٹی کی قیمتوں میں کمی نہیں ہوسکی۔

Tags
Back to top button
Close